اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جامعہ مدرسیہ حوزہ علمیہ قم کے ایک رکن نے کہا کہ اس جامعہ (سوسائٹی) نے تشیع کا ترجمان بننے کی کوشش کرنے والے ایک عالم نما شخص کی طرف سے زوجات نبی (ص) میں سے بعض کی بھونڈی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حجت الاسلام والمسلمیں سيد احمد خاتمي نے اس فورم کے حالیہ اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حالیہ اجلاس میں دشمنان اسلام کی جانب سے عالم اسلام میں تفرقہ اور شیعہ اور سنی کے درمیان اختلاف ڈالنے کی سازش پر غور کیا گیا۔عالمی اہل بیت (ع) کی سپریم کونسل کے رکن نے مزید کہا: بعض ویب سائٹس بعض غیر صالح اور نااہل اشخاص سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں جن کا علمی میدان میں نہ کوئی ماضی ہے اور نہ ہی مستقبل تاہم انھوں نے اپنے آپ کو تشیع کی ترجمانی کے مقام پر تصور کیا ہوا ہے اور وہ لندن میں بیٹھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بعض زوجات کو فحشاء کی جھوٹی اور بھونڈی نسبت دیتے ہیں جس کے سلسلے میں چند نکات کی طرف اشارہ کرنا ضروری ہے:• یہ سازش پوری طرح انگریز سرکار کی سازش ہے اور اس خائن حکومت کا ماضی تفرقہ اندازی کے حوالے سے رسوائی کی حد تک سازشوں سے بھرا پڑا ہے۔• یہ سازش تشیع کا چہرہ بگاڑنے کی غرض سے مرتب کی گئی ہے۔انھوں نے کہا: جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم صراحت کے ساتھ اعلان کرتی ہے کہ:• شیعہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زوجات کو فحشاء کی نسبت کو غلط اور نادرست سمجھتے ہیں اور شیعہ علماء نے سورہ نور میں "افک" کے قصے کے حوالے سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زوجات کو فحشاء کے بہتان سے مکمل طور پر بری قرار دیا ہے۔ حجت الاسلام و المسلمیں خاتمی ـ جو تہران کے عارضی امام جمعہ بھی ہیں ـ نے کہا: • یہ سازش شیعہ اور سنی کے درمیان اختلاف ڈالنے کے لئے ہونے والی حلقہ وار سازشوں کا حصہ ہے اور یہ بہت پرانا حربہ ہے جو دشمنان اسلام کے زیر استعمال رہا ہے اور• اس میں شک نہیں ہے کہ مسلمانوں کی کیاست و ذہانت اس سازش کو ناکام بنا سکتی ہے۔ متعلقہ پیوند:...........
/110